بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کیساتھ میچ شروع ہونے سے پہلے نیوزی لینڈ کو کس چیز کا خوف ستانےلگا؟کیوی کرکٹرز کی نیندیں اڑ گئیں

datetime 26  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(آن لائن) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسی ٹیم کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے، اس کے خلاف میچ کی تیاری کرنا نہایت ہی مشکل ہوتا ہے۔ایجبیسٹن میں پری میچ پریس کانفرنس میں کیوی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی بھی صورت آسان حریف نہیں لیا جاسکتا۔

ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستان ایک خطرناک حریف ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہاں پاکستان کا ریکارڈ کافی اچھا ہے، دو سال قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانیہ میں چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل جیتا تھا، اس ورلڈ کپ میں بھی اس نے انگلینڈ اور جنوبی افریقا کو شکست دی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی دن پچھاڑ سکتی ہے، اس لیے نیوزی لینڈ کو یہ سوچ کر میدان میں اترنا ہوگا کہ میچ میں پاکستان سب سے مشکل ٹیم ہے۔سینٹنر نے پاکستان ٹیم کے بولنگ اٹیک کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے پاس سیم اور اسپن کے اچھے بولرز ہیں، اس لیے نیوزی لینڈ کو پاکستان کی بولنگ کے خلاف محتاط رہنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان حالیہ دنوں میں کافی مقابلے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو پاکستان ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں کا اندازہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عامر ان دنوں بہترین فارم میں ہیں، وہاب بھی اچھی بولنگ کررہے ہیں تو پاکستان کا بولنگ اٹیک کافی اچھا ہے، ایسے میں نیوزی لینڈ کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…