بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

 ورلڈکپ؛ بنگلادیش نے افغانستان کو شکست دیدی، شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر شکیب الحسن مین آف دی میچ قرار 

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساؤتھمپٹن(آن لائن)  کرکٹ ورلڈکپ 2019ء کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو62رنز سے  شکست دے دی۔   پیر کے روز کھیلے گئے میچ میں  افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔  بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 262 رنز بنائے۔ ، بنگلا دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز لٹن داس اور تمیم اقبال نے کیا

تاہم صرف 23 رنز کی شراکت کے بعد ہی لٹن داس 16 رنز بناکرآ ؤٹ ہوگئے جب کہ تمیم اقبال 36 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ون ڈاؤن آنے والے شکیب الحسن نے نصف سنچری مکمل کی تاہم وہ 51 رنز بناکر ا?ؤٹ ہوگئے، سومیا سرکار صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ محمد اللہ کی اننگز بھی 27 رنز تک محدود رہی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 83 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور مصدق حسین 35 رنزبناکر پویلین واپس لوٹے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 3، گل بدین نائب نے 2 اور محمد نبی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب  میں افغانستان کی جانب سے گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے ٹیم کو 49 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا، رحمت شاہ 24 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تاہم گل بدین نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ہشمت اللہ شہیدی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، محمد نبی نے کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی اور پویلین واپس لوٹ گئے، افغان اصغر 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نجیب اللہ زردان 23 رنز ہی بناسکے۔ راشد خان صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر شکیب الحسن مین آف دی میچ قرار دئیے گئے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…