پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

فتوحات غلطیاں چھپا دیتی ہیں، غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا، وسیم اکرم

datetime 24  جون‬‮  2019 |

لندن(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلطان وسیم اکرم نے کہاہے کہ فتوحات غلطیاں چھپا دیتی ہیں، لیکن غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔ایک انٹرویومیں وسیم اکرم نے کہا کہ فیلڈنگ میں کافی پرابلم ہیں، کیچز کا مسئلہ حل کرنا ہوگا، ہماری فیلڈنگ کا ہمیشہ مسئلہ رہا ہے، پلیئرز کو پر اعتماد ہونا پڑے گا، جنوبی افریقہ کے خلاف مجموعی طور پر پاکستان ٹیم کے فیصلے شاندار تھے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ

تنقید کا بہترین جواب کارکردگی ہے، لوگوں کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ لارڈز نہیں لاہور میں کھیل رہے ہیں، ورلڈ کپ میں 14 کیچز ڈراپ کئے ہیں، یہ چیز نظر انداز نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کو سراہا، سینئر پلیئر کو ڈراپ کرنا مشکل ہوتا ہے، حارث سہیل کو اپنا نیچرل گیم کھیلنے کی چھٹی دی گئی، بابر اور اوپنرز نے بھی اچھا کھیلا۔سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ فخر زمان کے کھیل میں بہتری آرہی ہے، وہ وکٹ پر رکنا سیکھ رہا ہے، بابر اعظم پچاس کو سو میں تبدیل کریں، وہاب ریاض نے دو سال بعد شاندار کم بیک کیا، وہاب نے142کی رفتار سے بولنگ کی۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو لینتھ بہتر کرنا ہوگی، 1992میں بھی ہمارے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کوئی میچ نہیں ہارا تھا، برمنگھم میں ڈھائی سو کا اسکور اچھا ہوگا، امید ہے ٹیم وکٹ کو اچھی طرح پرکھے۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کا وننگ کامبی نیشن کافی اچھا رہا، کپتان کو عماد وسیم کی جگہ خود کو بیٹنگ پر آنا چاہئے تھا، فینز کو خوش دیکھ کر بہت اچھا لگا، سب یہاں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے موجود تھے، ٹیم نے تمام تنقید کا بہترین جواب دیا۔



کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…