بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف فتح، امیدیں برقرار،قومی ٹیم کو اب سیمی فائنل کھیلنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟سب سامنے آگیا

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لارڈز(آ ن لائن) پاکستان نے  ورلڈ کپ 2019ء کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو 49سے ہرا  کر  میگا ایونٹ سے باہر کردیا ہے،پاکستان کی طرف  سے  حارث  سہیل کو شاندار بیٹنگ  پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان کے 309 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کی ساتویں وکٹ 222 رنز پر گرِ گئی ہے۔  تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں ہاشم  آملہ کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 2 رنز ہی بنا سکے،

ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ڈوپلیسی اور ڈی کوک نے محتاط انداز میں اننگز کو آ گے بڑھایا اور 87 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 47 کے انفرادی اسکور پر ڈی کوک کیچ  آؤٹ ہوگئے جب کہ 103 کے مجموعے پر شاداب خان نے مارکرم کو بولڈ کردیا۔ کپتان ڈوپلیسی کو محمد عامر نے 63 رنز پر چلتا کیا۔ کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں  اتوار کو  پاکستانی ٹیم مسلسل   دو میچز میں شکست کے بعد  لارڈز کے مقام پر  اپنے چھٹے  میچ  میں جنوبی افریقا کے  مدمقابل تھی ، قومی ٹیم نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہے، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آ غاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 81 رنز کی شراکت قائم کی تاہم فخرزمان 44 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد عمران طاہر نے امام الحق کا زبردست کیچ لیکر انہیں بھی پویلین بھیج دیا۔ محمد حفیظ صرف 20 رنز ہی بناسکے تاہم ون ڈاؤن آ نے والے بابراعظم اور حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد بابراعظم 69 رنز بناکر آ ؤ ٹ ہوگئے۔ شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے حارث سہیل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جب کہ عماد وسیم نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 71 رنز کی شراکت قائم کی تاہم عماد وسیم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 58 گیندوں پر 89 رنز بنائے ،

حارث سہیل کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔ حارث سہیل کو شاندار بیٹنگ کی بدولت مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 309رنز کے ہدف کے تعاقب میں  پاکستانی شاہین حریف بلے بازوں پر جھپٹ پڑے، پیسر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں  ہاشم آملہ کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 2 رنز ہی بنا سکے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ڈوپلیسی اور ڈی کوک نے محتاط انداز میں اننگز کو  آگے بڑھایا اور 87 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 47 کے انفرادی اسکور پر ڈی کوک کیچ آؤٹ ہوگئے

جب کہ 103 کے مجموعے پر شاداب خان نے مارکرم کو بولڈ کردیا۔ کپتان ڈوپلیسی کو محمد عامر نے 63 رنز پر چلتا کیا۔  پانچویں وکٹ پر ڈیوڈ ملر  اور وینڈر ڈوسن نے جم کر بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی او ر مجموعے کو 189 تک پہنچایا مگر ایک بار پھر شاداب خان نے اس خطرے کو ٹالتے ہوئے ڈوسن کو پویلین کی راہ دکھا دی  جب کہ اگلے ہی اوور میں جارح مزاج ڈیوڈ ملر کو شاہین  آفریدی نے بولڈ کردیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم   نو  وکٹو ں پر 259رنز بنا سکی اور انہیں 49رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض

اور شاداب  نے تین تین وکٹیں جبکہ محمد عامر نے دو اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس طرح کرکٹ کے گھر ’لارڈز‘ کے تاریخی میدان میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کرلی،  جبکہ جنوبی افریقہ کا  میگا ایونٹ میں سفر بھی تمام کردیا ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں جگہ بنانی کی امیدیں برقرار رہیں  اور اسے ایونٹ کے باقی تمام میچز میں بھی کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے۔ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایونٹ کے باقی تمام میچز جیتنے ضروری ہیں،

ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائی گی۔  اس کامیابی کے ساتھ پاکستان کی   پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بہتر تو ہوئی ہے تاہم سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن کرنے کے لیے اسے مزید میچز جیتنے ہوں گے۔اس تناظر میں قومی ٹیم کے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش سے میچز بہت اہم ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس کے ساتھ حکمرانی برقرار ہے جبکہ کیویز سے ایک پوائنٹ کم آسٹریلوی ٹیم کی دوسری پوزیشن ہے۔اس طرح بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں اور بنگلہ دیش کی چھٹی پوزیشن ہے۔پاکستان کی ترقی کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم آٹھویں نمبر پر  آگئی ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم بھی ایک درجہ نیچے یعنی نویں پوزیشن پر  آگئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں اب تک تمام میچز میں ہارنے والی افغانستان کی ٹیم دسویں پوزیشن پر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…