بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ سے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کا ایسا ناقابل یقین ’’چہرہ‘‘ خود سرفراز احمد بھی حیران رہ گئے

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی شائقین سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آئے اور ان کی بہترین کارکردگی کا گن گانے لگے اور ٹوئٹر پر پاکستان کو سرفراز سے پیار ہے اورہم سرفراز کے ساتھ کھڑے ہیں ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ایک شخص نے سرفراز احمد کی بطور کپتان کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک تصویر شائع کی جس میں انہیں انڈر 19 ورلڈکپ، چیمپئنز ٹرافی 2017 اور پاکستان سپر لیگ 2019 کی ٹرافی اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ۔

ایک شخص نے سرفراز احمد کی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی ٹرافی کے ہمراہ سرفراز احمد کی تصویر شائع کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ کوئی سرفراز احمد سے پیار نہ کرے۔ایک صارف نے لکھا کہ سرفراز احمد اپنے دو سالہ بیٹے کے ہمراہ تھے، تصور کریں کہ اگر آپ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوں اور کوئی آپ کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کرے تو کیسا محسوس ہو۔ان صارف کا کہنا تھا کہ اس شخص کی اس حرکت کو نظر انداز کرکے اچھا کیا، جو عملی طور پر ایک مشکل ترین کام تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شدید تنقید کی وجہ سے سرفراز احمد کی تضحیک کرنے والا شخص معافی مانگنے پر مجبور ہوگیا اور اس نے اپنی معافی کی ویڈیو بھی جاری کی۔اس ویڈیو میں اس شخص نے سب سے پہلے سرفراز احمد سے معافی مانگی اور پھر پوری قوم سے بھی معافی مانگی۔اس شخص نے کہاکہ واقعہ کے بعد سرفراز احمد کی ان سے بات ہوئی تھی، اور انہوں نے ویڈیو ڈیلیٹ بھی کر دی تھی، تاہم یہ کسی طرح اپ لوڈ ہوگئی، اس کا علم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس ویڈیو کے ایسے نتائج سامنے آئیں گے، تاہم وہ اپنی اس ویڈیو پر ندامت محسوس کر رہے ہیں۔

سرفراز احمد کی حمایت میں عام لوگ ہی نہیں بلکہ سپورٹس کے صحافیوں اور بولی ووڈ شخصیات سامنے آئیں۔بولی ووڈ اسٹار رتیش دیش مکھ نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ تاریخ میں کوئی نہ کوئی کپتان اہم ترین میچ ہارا ہے، سرفراز احمد اس (تضحیک) کے حقدار نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ہراسانی کا معاملہ ہے، سرفراز احمد اپنے بچے کیساتھ تھے۔یاد رہےکہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اہم ترین میچ کل کھیلا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…