جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

پاک بھارت بڑا مقابلہ، تمام تیاریاں مکمل،قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو انتباہ کردیا

datetime 15  جون‬‮  2019 |

مانچسٹر(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ میں اب تک اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی، جس دن پاکستان نے بہترین کرکٹ کھیل لی اس دن یہ ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دے سکتی ہے۔ پاک بھارت ورلڈ کپ ٹاکرے سے قبل پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی اہمیت اتنی ہے جتنی کسی اور میچ کی لیکن اس میچ کی کارکردگی پلیئرز کے کیرئیر کو تبدیل کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ

اس میچ میں بھی دیگر میچز کی طرح دو پوائنٹس ہی ملنے ہیں لیکن اگر کوئی پلیئر اس میچ میں پرفارم کر گیا تو اس کی کارکردگی کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔مکی آرتھر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کے بارے میں بات کرتے ہو ئے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کو دو سال ہو چکے ہیں، کل کے میچ میں بھارت کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی، دنیا کی نظریں اس میچ پر ہوتی ہے اور یہ کرکٹ کا سب سے بڑا میچ ہے۔ایک سوال کے جواب میں مکی آرتھر نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ شعیب ملک فیل ہو گئے، ویسٹ انڈیز کے خلاف وہ ٹیم میں شامل نہیں تھے، انگلینڈ کے خلاف وہ تین اوور کھیلے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف بدقسمت رہے، شعیب ملک کی کارکردگی کا تجزیہ اگلے دو میچز میں ہو گا۔پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے فیلڈنگ کو بہتر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ میں آپ کی کارکردگی کا انحصار آپ کے حریف کی کارکردگی پر بھی ہوتا ہے لیکن فیلڈنگ ایسا شعبہ ہے جس کی پوری کارکردگی آپ کے ہاتھ میں ہے، اس لئے بھارت کے خلاف مکمل توجہ کے ساتھ فیلڈنگ کرنا ہو گی۔ایک سوال پر مکی نے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر ان ناقابل بھروسہ کا ٹیگ اچھا نہیں لگتا لیکن یہی ٹیگ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دلچسپ بھی بناتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…