منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

محمد عامر سے کوئی مقابلہ نہیں،موہالی میں سیمی فائنل کے دوران شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کے درمیان ہونیوالی گفتگو سن لی تھی،ویرات کوہلی کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 15  جون‬‮  2019 |

مانچسٹر(این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں ان کا اور محمد عامر کا کوئی مقابلہ نہیں کیوں کہ کسی ایک بولر سے مقابلہ کبھی ان کے ذہن میں نہیں ہوتا۔مانچسٹر میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ ان کے سامنے بولر کوئی بھی ہو، ان کا فوکس صرف گیند پر ہوتا ہے، کسی ایک بولر کے ساتھ مقابلہ کبھی ذہن میں نہیں رکھا کیوں کہ سامنے عامر ہو یا کوئی پارٹ ٹائم بولر،

اگر خراب شاٹ کھیلا تو وکٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عامر ہو یا ربادا، اچھے بولر کی صلاحیت کا احترام کرنا ضروری ہے۔پاک بھارت میچ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی ٹیم میں بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں تاہم وہ مخالف ٹیم کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتے، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اسٹرینتھ کو دیکھ کر پلان کریں اور گراؤنڈ میں بہتر کرکٹ کا مظاہرہ کریں۔بھارتی کپتان نے امید ظاہر کی کہ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان پورے 50 اوورز کی کرکٹ ہو لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر ان کو اپنا کامبی نیشن تبدیل کرنا ہوگا۔پاک بھارت مقابلوں کی گرمی پر ویرات کوہلی نے کہا کہ بطور پروفیشنل کرکٹر ان کیلئے یہ بس ایک میچ ہے، کھلاڑیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ بھی اس میچ کو پروفیشنل میچ کی طرح لیں، باہر کا ماحول انجوائے کرنا فینز کا کام ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شیکھر دھون کا نہ ہونا ایک دھچکا ضرور ہے لیکن ان کی جگہ آنے والے کھلاڑی بھی اچھے ہیں اس لئے زیادہ پریشانی نہیں ہے۔ویرات کوہلی نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آل راؤنڈر نے اپنے ملک کیلئے بہت کچھ حاصل کیا، یہ ورلڈ کپ ان کا آخری ہے اس کے بعد کی زندگی کیلئے ان کیلئے نیک خواہشات ہیں۔بھارتی کپتان سے پاک بھارت میچ کے سب سے مزاحیہ لمحے کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ موہالی میں سیمی فائنل کے دوران شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کے درمیان ہونیوالی گفتگو سن لی تھی جس پر اپنی ہنسی نہیں روک پایا تھا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…