اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کا بھارت کیخلاف شاداب اور عماد کو کھلانے پرغور

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(این این آئی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے بھارت کے خلاف میچ میں دو اسپنرز عما د وسیم اور شاداب خان کو کھلانے پر غور کرشروع کر دیا ہے تاکہ پانچ ریگولرز بولروں کے ساتھ میچ میں کھیلا جائے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف میچ میں عامر، حسن علی اور وہاب ریاض کے ساتھ دو اسپنرز کھیلیں گے۔ شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی جبکہ عماد وسیم، آصف علی کی جگہ میچ کھیلیں گے۔

شعیب ملک کی خراب فارم پر سب کو تشویش لاحق ہے تاہم انہیں ایک اور لائف لائن دی جاسکتی ہے، ایسے وقت میں آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے والے حارث سہیل باہر بیٹھے ہیں، شعیب ملک کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔سابق کپتان شعیب ملک کو انگلینڈ میں خراب ریکارڈ کے باوجود ورلڈکپ کے لئے پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا، شعیب ملک ابھی تک ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے انصاف نہیں کر سکے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شعیب ملک نے کئی بار مس فیلڈنگ بھی کی تاہم بیٹنگ میں صفر پر آؤٹ ہونے سے ان کی فارم پر پھر سوال اٹھائے جا رہے ہیں یاد رہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل شعیب ملک پہلے ہی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر چکے ہیں کہ حالیہ ورلڈ کپ کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہ دیں گے اس سے قبل وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں البتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک پاکستان کیلئے کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔سابق کپتان شعیب ملک نے 286 ون ڈے کی 257 اننگز میں 9 سنچریوں اور 44 نصف سنچریوں کی مدد سے 34.71 کی اوسط سے 7534 رنز بنا رکھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…