بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاک بھارت ورلڈکپ میچ کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات ،مسلح پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر (این این آئی)پاک بھارت ورلڈکپ میچ کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ،مسلح پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔مقامی میڈیا کے مطابق میچ میں کسی گڑبڑ کی کوئی انٹیلی جنس رپورٹ تو موجود نہیں مگر پھر بھی حکام سیکیورٹی میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے، انگلینڈ میں عموماً ایسا ہوتا تو نہیں البتہ پاک بھارت مقابلے کے دوران مسلح پولیس اہلکار اسٹیڈیم کے اطراف اور سٹی سینٹر میں گشت کریں گے۔ٹکٹس سے محروم رہ جانے والے شائقین کو وینیو نہ آنے کی ہدایت دی گئی ہے، جو خوش نصیب ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ان سے کہا گیا ہے کہ تلاشی وغیرہ میں

وقت لگے گا لہذا پہلے ہی اسٹیڈیم پہنچ جائیں۔ ٹیم ہوٹل میں بھی سخت سیکیورٹی ہے اورسادہ لباس اہلکار آنے جانے والوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ میچ ٹکٹس کیلئے آئی سی سی کو 5 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں، گرائونڈ میں محض 25 ہزار شائقین کی گنجائش ہے، مقامی ویب سائٹس پر ڈھائی ہزار پائونڈ (تقریباً5 لاکھ پاکستانی روپے) تک میں بھی ٹکٹیں فروخت ہو رہی ہے۔ورلڈکپ کیلئے مانچسٹر میں ’’فین ولیج‘‘ بھی بنایا گیا جس میں ساڑھے تین ہزار افراد کی گنجائش ہے، وہاں جمعے کو سائوتھمپٹن میں ہونے والا انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بھی بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…