منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے خلاف میچ دباؤ کا حامل ہے، ہر حال میں جیتنا ہو گا، امام الحق

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ دباؤ کا حامل ہے، ہر حال میں جیتنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں اوپننگ بلے باز امام الحق نے بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ہمارا ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا جو ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا، اب ہمارے لیے ہر میچ انتہائی اہم ہے لہٰذا یہ کہنا درست ہے کہ ہمیں ہر حال میں یہ میچ جیتنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کا میچ انتہائی دباؤ کا حامل ہوتا ہے اور اس طرح کے میچ کا حصہ بننا بہت بڑی بات ہے، یہ میچ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں

موجود ہوں گے۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں سیٹ ہو کر وکٹ گنوانے کے حوالے سے سوال پر امام نے کہا کہ میں اچھا کھیل رہا اور یہ ٹیم مجھ پر اور بابر اعظم پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے، جب بابر آؤٹ ہوئے تو پھر ٹیم کو آگے لے جانے کی ذمے داری میری تھی تاہم میں جس گیند پر آؤٹ ہوا وہ وکٹ گنوانے والی گیند نہیں تھی، میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھی ایسے ہی آؤٹ ہوا تھا۔امام الحق نے کہا کہ ایک پیشہ ورانہ کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنے ملک کے لیے میچز جیتنے چاہئیں لیکن اگر ہم ایسا نہیں کر پاتے تو نصف سنچری کرنے کے باوجود بھی ہمیں بہت مایوسی ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…