بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

پی ایس ایل فائیو : راولپنڈی اور ملتان کے گراؤنڈز کی تزئین کیلئے ٹینڈرز طلب

datetime 14  جون‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے کرکٹ بورڈ نے جن گراؤنڈز کا انتخاب کیا ہے ان میں راولپنڈی اور ملتان کے اسٹیڈیمز بھی شامل ہیں جن کی تزئین و آرائش کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے گئے۔راولپنڈی اور ملتان کے اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کیلئے 150 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے اور اس حوالے سے پیشکشیں جمع کرانے اور کھولنے کیلئے 3 جولائی کی تاریخ مقرر ہے۔ پی سی بی نے پی ایس ایل 5 کے لیے

کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے اسٹیڈیمز کو شارٹ لسٹ کیا ۔ لاہور اور کراچی کے گراؤنڈز گزشتہ ایڈیشنز کے باعث قدرے بہتر ہیں تاہم راولپنڈی اور ملتان کے اسٹیڈیمز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کی میزبانی کریں گے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنائی تھی کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے اور ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور کے علاوہ ملتان اور راولپنڈی میں بھی ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…