بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بالآخر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا

datetime 8  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی /لندن(این این آئی)آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بالآخر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔سابق کپتان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں متنازعہ گلوز استعمال کیے تھے جس پر آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں اس حرکت سے باز رہنے کیلئے کہا جواب میں بھارتی بورڈ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعتراض مسترد کردیا تھا۔بھارتی بورڈ کے ایک عہدے دار ونود رائے کا کہنا ہے کہ دھونی کے گلوز پر نشان آرمی کا ہے اور نہ ہی اس کا کمرشل مقصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

تاہم گزشتہ روز آئی سی سی نے اپنی پریس ریلیز میں یہ واضح کردیا کہ قواعد و ضوابط کے تحت مذہبی، سیاسی اور لسانی تعصب کو ہوا دینے والی چیزوں کا کٹ، بیٹ اور گلوز پر استعمال نہیں کیاجاسکتا۔آئی سی سی کا واضح موقف سامنے آنے کے بعد دھونی نے بی سی سی آئی حکام کو بتا دیا ہے کہ وہ اس تنازع کو مزید ہوا نہیں دینا چاہتے اور قواعد و ضوابط کی پابندی کریں گے۔یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے رواں سال 8 مارچ کو پلوامہ واقعہ کو بنیاد بناکر فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…