بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر معین خان اور شعیب اختر لڑ پڑے، ایک دوسرے کو کھری کھری سنادیں

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹر و سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ معین خان آپ کی خوش قسمتی ہے کہ عمران خان جیسے لوگوں کیساتھ کھیلے اور ہماری بدنصیبی کہ آپ جیسوں کے ساتھ کھیلے۔اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ سرفراز احمد کے بارے میں میں نے صرف اتنا ہی کہا ہے کہ وہ موٹا لگ رہا ہے اور ان فٹ ہے، جب کپتان کے جسم کا حجم اتنا بڑھ جائے گا تو وہ وکٹ کیپنگ کیسے کر سکے گا، ویسے بھی اسے2 سال سے کیپنگ کرنے میں پرابلم آ رہی ہے۔

شعیب اختر نے معین خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایوریج بندے کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے،انہو ں نے کچھ باتیں میرے خلاف کی ہیں حالانکہ میں نے 20 سال ان کی بڑی عزت کی ہے اور ان کے بارے میں کبھی کچھ نہیں کہا، میں ان کے لیول پر جا کر کچھ کہنا نہیں چا ہ رہا تھا لیکن اب ان کے اعتراضات کا جواب دینا بھی ضروری ہے، معین خان نے میرے بارے میں کہا کہ اگر شعیب اختر پاکستان کے ساتھ مخلص ہوتے تو وہ 450وکٹیں لے چکے ہوتے۔معین خان کیلئے میرا جواب یہ ہے کہ میں نے نہ صرف ٹیسٹ اور ایک روزہ دونوں طرز کی کرکٹ میں ٹوٹل ملا کر 450وکٹیں ہی حاصل کی ہیں بلکہ کئی سیریز بھی پاکستان کو جتوائی ہیں، معین خان صاحب اگر آپ پاکستان کے ساتھ مخلص ہوتے تو جب راشد لطیف جیسا بہتر انسان، وکٹ کیپر اوربیٹسمین موجود تھا تو آپ کو خود سے ہی گلووز چھوڑ دینے چاہئیتھے۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ ایک کرکٹر ساڑھے چار سو وکٹیں اس وقت ہی لیتا ہے جب اس کا کپتان معین خان کی بجائے عمران خان ہو،لیڈر سے ہی پلیئر بنتے ہیں، معین خان آپ کی خوش قسمتی یہ ہے کہ آپ بڑے لوگوں کے ساتھ کھیلے اور ہماری بدنصیبی یہ ہے کہ ہم آپ جیسوں کے ساتھ کھیلے۔so

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…