منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈکپ میں بڑی شکستوں پر بہانے بازی کرنے کی کوشش نہیں کروں گا ، اگلے میچ میں بہتر کھیل دیکھنے کو ملے گا : سرفراز احمد

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں بڑی شکستوں پر بہانے بازی کرنے کی کوشش نہیں کروں گا ، اگلے میچ میں بہتر کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ان خیالات کا اظہار سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر شائع اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ٹیم کے مداح ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد بہت زیادہ مایوس ہوں گے۔

ہمیں بھی اس شکست کا دکھ ہے کیونکہ کوئی بھی ورلڈکپ میں اس طرح شکست نہیں چاہتا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بہت کچھ غلط ہوا، تاہم میں اس طرح بہانوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شاٹ گیندوں کی تیاری کی ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے ہم ابتدا ی میں ہی بہت زیادہ وکٹیں گنوا بیٹھے تھے، بالخصوص آندرے رسل کے اسپیل نے ٹیم کو بڑا نقصان پہنچایا جس میں فخر زمان اور حارث سہیل اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔سرفراز نے کہا کہ جب ایک ٹیم کے پاور پلے میں ہی تین اہم کھلاری آئوٹ ہوجائیں تو اس کے لیے آگے بڑھنا مشکل ہوجاتا ہے۔سرفراز احمد نے بیٹسمین کی جانب سے پارٹنرشپ قائم نہ کرنے کو بھی شکست کی بڑی وجہ قرار دیا اور کہا کہ ہماری سب سے بڑی پارٹنر شپ آخری وکٹ پر ہی سامنے آسکی۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ یہ 400 رنز کی پچ ہے یا پھر یہ وہ پچ ہے جس پر ایک سال قبل انگلینڈ کی ٹیم نے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا، حالانکہ ایسا نہیں ہے کیونکہ یہ ایک نئی پچ تھی۔آصف علی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے سے متعلق سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہیں اس لیے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا کیونکہ ہم مکمل بیٹسمین کے ساتھ کھیلنا چاہتے تھے۔انہوں نے محمد عامر کی بالنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ عامر فارم میں آگیا ہے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اس کی صلاحیت کیا ہے۔سرفراز نے بتایا کہ جلد آئوٹ ہوجانے کے بعد ہم نے ویسٹ انڈیز پر دبائو ڈالنے اور ان کی زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینے کی کوشش کی لیکن انہوں نے بڑے شاٹ لگا کر پریشر کم کیا۔قومی ٹیم کے کپتان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم ایونٹ میں دوبارہ واپسی کرے گی، ہمیں پہلے میچ پر سوچنے کی ضرورت نہیں، ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو میچز جیتنے کی صلاحیت

رکھتے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ میزبان ٹیم ایک باصلاحیت ٹیم ہے، ہم نے ان کے خلاف سیریز کھیلی ہے تاہم ان کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔سرفراز احمد نے قومی کو یقین دلایا کہ آپ اگلے میچ میں آپ ہماری جانب سے بہتر کھیل دیکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…