بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ کپ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، میچ آج ہوگا، کون سی ٹیم جیتے گی؟نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مک کولم نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 2  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مک کولم نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019  کے ہر میچ کے نتیجے کی پیشگوئی کردی ہے۔  اگر برینڈن مک کولم کی پیشگوئی کو درست مانا جائے تو پیر کو پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کی ممکنہ فاتح ٹیم کا نام جان سکتے ہیں۔

برینڈن مک کولم نے میزبان انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے واضح فیورٹ قرار دیا ہے، تاہم چوتھی ٹیم کا تعین ان کے بقول بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا اور اس کے لیے نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوگی۔اگرچہ ایونٹ میں پاکستان کا آغاز انتہائی برا ہوا اور اسے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا مگر 37 سالہ سابق کیوی کپتان کا ماننا ہے کہ گرین شرٹس اس ٹورنامنٹ کے 9 گروپ میچوں میں سے 5 اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔برینڈن مک کولم کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان گروپ میچز میں سری لنکا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دینے میں کامیاب رہے گا جبکہ اسے ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچوں میں ناکامی کا سامنا ہوگا۔برینڈن مک کولم کے مطابق اس ایونٹ میں سب سے آخری نمبر پر سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ہوں گی جو اس ایونٹ میں بس ایک، ایک میچ ہی جیت سکیں گی، یعنی بنگلہ دیش صرف سری لنکا کو شکست دے گی جبکہ سری لنکا ویسٹ انڈیز کو ہرائے گی، باقی تمام میچز میں ان ٹیموں کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔پیشگوئی کے مطابق اس کے مقابلے میں انگلش ٹیم کو اپنے 9 گروپ میچز میں سے 8 میں کامیابی حاصل ہوگی اور بس آسٹریلیا ہی اسے ہرانے میں کامیاب ہوسکے گی، جبکہ بھارتی ٹیم صرف انگلینڈ سے شکست کھائے گی جبکہ باقی 8 میچز میں کامیابی حاصل کرے گی۔آسٹریلین ٹیم 9 میں سے 6 میچز اپنے نام کرے گی اور اسے ویسٹ انڈیز،بھارت اور پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…