اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مصباح الحق کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تین وکٹیں لینے کے باوجود فاسٹ باؤلر محمد عامر پر تنقید

datetime 2  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین وکٹیں لینے کے باوجود فاسٹ باؤلر محمد عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ مجھے عامر کی بائولنگ فارم کے حوالے سے پریشانی ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ بات بظاہر مثبت نظر آتی ہے کہ محمد عامر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں لیکن مجھے ان کی

باؤلنگ فارم کے حوالے سے پریشانی ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 105رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی لیکن آپ کا سب سے اہم فاسٹ باؤلر پہلا اوور کرنے کے لیے آتا ہے تو اس کی باؤلنگ کی اوسط رفتار 81 میل فی گھنٹہ تھی۔انہوں نے کہا کہ عامر کی باؤلنگ میں کوئی سوئنگ نہ تھی جبکہ وہ انتہائی مطمئن نظر آ رہے تھے اور ان کی باؤلنگ سے کہیں بھی ایسا نہیں لگ رہا تھا کہ ہم حریف ٹیم کو یہ پیغام دے رہے ہوں کہ ہم میدان میں لڑنے کے لیے آئے ہیں۔میچ میں حسن علی نے اپنے 4 اوورز میں 39رنز دئیے اور کوئی وکٹ بھی نہ لے سکے لیکن اس کے باوجود مصباح ان کی کوشش اور باؤلنگ کو سراہا۔مصباح نے کہا کہ عامر کے مقابلے میں اگر دوسرے باؤلر کو دیکھیں تو وہ جان مارتے نظر آئے مثلاً حسن علی نے 88 سے 89 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی اور وہ کوشش کرتے ہوئے نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ حسن علی نے رنز دئیے لیکن ان کے سامنے کرس گیل تھے جنہوں نے اپنے تجربے کی بنیاد پر انتہائی عقلمندی کا مظاہرہ کیا اور وہ جانتے کہ اس وکٹ پر باؤلرز کو زیادہ باؤنس ملے گا اور طویل القامت باؤلرز کو کھیلنا مشکل ہو گا اور یہی وجہ ہے کہ حسن علی نے اچھی باؤلنگ کی لیکن اس کے باوجود انہیں وہ باؤنس نہیں ملا جس کی وجہ سے کرس گیل نے ان کے خلاف رنز اسکور کیے۔ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ میزبان انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…