جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرکٹ ورلڈکپ، آسٹریلیا نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 2  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسٹل (آن لائن) کرکٹ ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔افغانستان کے 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا، دونوں اوپنرز نے 96 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد ایرون فنچ نصف سنچری بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ون ڈاؤن آنے والے عثمان خواجہ صرف 20 رنز بناسکے، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کے باعث آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 34.5 اوورز میں ہدف پورا کرلیا۔اس سے قبل افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد شہزاد اور حضرت اللہ زازئی نے کیا تاہم دونوں اوپنرز بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، ون ڈاؤن آنے والے رحمت شاہ اور حشمت اللہ شاہدی نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، رحمت شاہ نے 43 اور حشمت اللہ شاہدی نے 18 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے۔گلبدین نائب اور نجیب اللہ زردان نے آسٹریلین بولنگ کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھا اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم دونوں کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے، گلبدین نائب اور نجیب اللہ زردان کے درمیان 83 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد گلبدین نائب 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ نجیب اللہ زردان نے نصف سنچری اسکور کی جس کی بدولت افغانستان کی ٹیم 38.2 اوورز میں 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔  ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔افغانستان کے 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…