اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ 2019، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 1  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناٹنگھم(این این آئی) ورلڈکپ 2019 کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔کارڈف کے صوفیہ گاڑدن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے لہیرو تھری مانے اور دیموتھ کرونا رتنے نے کیا لیکن پہلے ہی اوور میں تھریمانے 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ آئی لینڈرز کی دوسری وکٹ 46 کے مجموعے پر کوشال پریرا کی گری، انہوں نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ایک طرف وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تاہم دوسری جانب کپتان کرونا رتنے کیوی بولرز کے سامنے ڈٹے رہے۔تھریسارا پریرا نے کپتان کرونا رتنے کے ساتھ مل کر کیوی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن وہ بھی 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔پوری سری لنکن ٹیم 30 ویں اوور میں 136 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی لیکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز ہنری اور فرگوسن نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ٹرینٹ بولٹ، گرینڈہوم، جمی نیشام اور سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے وکٹ کے چاروں اطراف اسٹروکس کھیلتے ہوئے 137 رنز کا ہدف 16 اعشاریہ ایک اوورز میں پورا کر لیا۔ مارٹن گپٹل 73 اور کولن منرو 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ورلڈکپ 2019 کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…