بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سرفراز احمد نے قومی لباس شلوار قمیض پہن کر کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لئے

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) ورلڈ کپ 2019 کی افتتاحی تقریب میں کپتان سرفراز احمد نے قومی لباس شلوار قمیض پہن کر کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لئے تاہم کچھ ٹوئٹر صارفین نے ان پر تنقید کی جس کے بعد بھارتی مداح سرفراز کے دفاع میں سامنے آگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ٹوئٹر صارف طارق فتح نے سرفراز احمد کا شلوار قمیض پہن کر ملکہ برطانیہ سے ملنے پر خوب مذاق اڑایا۔

طارق فتح نے سرفراز احمد کی شلوار قمیض میں ملبوس تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقا، نیو زی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیموں کے کپتان جیکٹ اور ٹائی پہنے اسمارٹ لگ رہے تھے سوائے ایک پاکستانی کپتان کے، میں حیران ہوں، انہوں نے لنگی۔ بنیان۔ ٹوپی کیوں نہ پہنی؟‘‘اس ٹوئٹ کے پوسٹ ہوتے ہی پاکستانیوں نے تو اپنے کپتان کا دفاع کیا ہی تاہم سرفراز کے بھارت میں مداح بھی چپ نہ رہ سکے۔انہوں نے طارق فتح کو کرارا جواب دے ڈالا۔ایک صارف نے لکھا کہ اس میں غلط کیا ہے، انہوں نے اپنے ملک کی ثقافت کو فروغ دیا ہے، وہ اس لباس میں پر اعتماد اور پر سکون نظر آر ہے ہیں۔‘‘ایک اور بھارتی صارف کے مطابق ’’ انگلینڈ جا کر مغربی لباس پہننا ضروری ہے کیا، پھر تو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے آنے والے کو کرتا پاجاما پہننا چاہیے،ایک اور خاتون بھارتی صارف نے کہا کہ ’’سرفراز کی جگہ اگر میں ہوتی تو میں بھی اپنے روایتی لباس میں جاتی۔‘‘ایک اور صارف نے لکھا کہ اس میں کیا غلط ہے، میری خواہش تھی کہ ویرات کوہلی کو بھی تقریب میں اپنے قومی لباس میں شرکت کرنی چاہئے تھی۔‘‘واضح رہے کہ کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز ہوگیاہے۔ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کا انعقادبکنگھم پیلس میں ہوا جس میں ملکہ الزبتھ دوئم اور شہزادہ ہیری نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…