لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کو پابندی کی مدت ختم ہونے سے پہلے کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق اگست تک پابندی سے قبل شرجیل خان کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اس حوالے سے درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے ۔ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ شرجیل خان پر ڈھائی سال کی پابندی اگست میں ختم ہو رہی ہے ۔
پی سی بی ذرائع کے کہنا ہے کہ شرجیل خان نے تاحال سپاٹ فکسنگ کرنے کے جرم کا اعتراف تاحال نہیں کیا ، بحالی کے پروگرام میں شرکت کے لئے جرم کا اعتراف کرنا لازمی ہے ،شرجیل خان نے فکسنگ کی تحقیقاتی عمل میں بھی معاونت نہیں کی ۔ اعتراف جرم ، معافی اور فکسنگ سے بچنے کے پیغامات دینا لازمی ہے۔ ماضی میں اعتراف جرم کے بعد کرکٹرز کو پابندی ختم ہونے پر کھیلنے کی اجازت دی گئی ۔