ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عظیم کپتان مصباح الحق نے اپنی 45ویں سالگرہ منائی، آئی سی سی کے نیک تمنائوں کے پیغامات

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے عظیم کپتان مصباح الحق نے اپنی 45ویں سالگرہ منا ئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی جانب سے انہیں نیک تمنائوں کے پیغامات بھیجے گئے۔سوشل میڈیاپر مصباح الحق کے مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ بھی دن بھر جاری رہا ۔مصباح الحق 28 مئی 1974ء کوپنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے۔اْن کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے۔

اْنہوں نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔مصباح الحق نے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز 2001 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور2002میں ایک روزہ کرکٹ سے کیا۔2007 میں مصباح الحق کو ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ ٹیم میں شامل کیاگیا جس میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کئے۔مصباح الحق 11 سیریز جیتنے والے ایشیا کے واحد کپتان ہیں۔ ٹیسٹ میں تیز ترین ففٹی اور تیز ترین سنچری بھی مصباح کے بلے نے جڑی۔ٹیسٹ میچوں میں مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے 6سال 8ماہ تک طویل ترین کپتان رہے۔ان کی قیادت کرکٹ ٹیم نے 53میچ کھیلے جن میں سے24 میچ جیتے 13 ہارے اور 11بے نتیجہ رہے۔بطور کپتان انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں 3943رنز اسکور کئے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سنچری اسکور کرنے والے سنیئر ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔مصباح الحق اپنے ٹک ٹک بلے بازی کے لئے مشہور تھے لیکن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بھی انہوں نے ہی نے اسکور کی، یہ اعزار 2014میں آسٹریلیا کے خلاف 56گیندوں پرحاصل کیا۔مصباح الحق کو یہ اعزازبھی حاصل رہاکہ آپ کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سیمصباح الحق کو ٹیسٹ’ چمپئن شپ میس‘ بھی دی گئی۔مصباح الحق نے 72ٹیسٹ میچوں میں 45.84کے اوسط سے 4ہزار 9سو51رنز اسکور کئے جن میں سے ناٹ آئوٹ 171اْن کا بہترین اسکور رہا۔ انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں 10 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ون ڈے میں بھی مصباح کی کارکردگی متاثر کن ہے۔ایک روزہ کرکٹ میں مصباح تین ہندسوں کو عبور کرنے میں ناکام رہے۔ ون ڈے میں آپ کی بہترین اننگز 96رنز ناٹ آوٹ ہے۔

مصباح الحق نے 8 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی جن میں سے6 میں کامیابی اورصرف 2 میچوں میں ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔ 39ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 37.52کے اوسط سے 7 سو 88 رنز اسکور کئے جن میں سے تین نصف سنچریاں شامل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نصف سنجری

اسکور کرنے والا پہلے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز بھی مصباح الحق کو حاصل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں اْن کی بہترین اننگز 87رنز ناٹ آئوٹ ہے۔27فروری 2012ء کو مصباح الحق کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو وہ کپتانی سے دستبردار ہوگئیاور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…