اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ایس ایل کھیل کر پاکستانیوں کے دل جیتنے والے کیوی کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے پاکستانی بائولر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن )پی ایس ایل کھیل کر پاکستانیوں کے دل جیتنے والے کیوی کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے پاکستانی بائولر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا، وہاب ریاض کو ریورس سوئنگ کی صلاحیت کی وجہ سے ورلڈکپ کھلانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے

کیوی کرکٹر نے موقف اختیار کیا کہ اگر 25 اوورز کے بعد گیند ریورس سوئنگ ہوئی تو یہ لازما ً بال ٹیمپرنگ کا نتیجہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کیوی کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر ورلڈکپ کے دوران پاکستانی بائولرز نے ریورس سوئنگ کی تو یہ بال ٹیمپرنگ کا نتیجہ ہوگا۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اور سابق کیوی کرکٹر گرانٹ ایلیٹ کہتے ہیں کہ اب ایک روزہ کرکٹ میچ کے دوران 25 اوورز بعد گیند تبدیل کر دی جاتی ہے۔اسی باعث اب گیند کو ریورس سوئنگ کرنا ممکن نہیں ہے۔وہاب ریاض کی ریورس سوئنگ کی صلاحیت پر تبصرہ کرتے ہوئے گرانٹ ایلیٹ کا کہنا ہے کہ اگر ورلڈکپ کے دوران گیند ریورس سوئنگ ہوئی، تو یقینی طور پر یہ بال ٹیمپرنگ کا نتیجہ ہوگا۔ گرانٹ ایلیٹ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد میں دو دن باقی رہ گئے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی ۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے سلسلے میں 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…