اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم دوسرا وارم اپ میچ (آج) بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی

datetime 25  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم دوسرا وار م اپ میچ (آج) اتوار کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے وارم اپ میچز کا مرحلہ 5 روز جاری رہنے کے بعد 28 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔

اس کے بعد ورلڈ کپ 2019ء کا باضابطہ آغاز 30 مئی سے ہوگا،قومی ٹیم عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز 31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔ وارم اپ مرحلے میں 26 مئی کو کھیلے جانے والے پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی اور یہ میچ کارڈف میں کھیلا جائیگا۔ اسی روز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں برسٹل میں مدمقابل ہونگی۔ 27 مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی جبکہ اسی روز دوسرے وارم اپ میچ میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔ وارم اپ مرحلے کے آخری روز 28 مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہوگا جبکہ اسی روز کا دوسرا اور وارم اپ مرحلے کا آخری میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان برسٹل میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ وارم اپ مرحلے کے ختم ہونے کے بعد آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کا باقائدہ آغاز 30 سے ہوگا اور ورلڈ کپ کا ابتدائی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…