جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اعلیٰ ،لڑکوں کی تیاری بھرپور ہے،سرفراز احمد

datetime 24  مئی‬‮  2019 |

لندن (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اعلیٰ ہے اور لڑکوں کی تیاری بھرپور ہے،حالیہ انگلینڈ سیریز سے بہت کچھ سیکھا، ہے فیلڈنگ بیٹنگ اور بائولنگ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کی ہیں۔ورلڈ کپ میں شرکت کرنیوالی 10 قومی

ٹیموں کے کپتانوں نے لندن میں مشترکہ پریس کانفرنس کی اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے ۔ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان کیخلاف سیریز جیتی ہے اور ہماری شاندار ٹیم ہے لہٰذا ہم ورلڈ کپ کے بارے میں بہت پراعتماد ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کا میچ ہمیشہ عالمی توجہ حاصل کرتا ہے اور دونوں ٹیموں کو بڑے دباؤ میں کھیلنا پڑتا ہے تاہم ہم اپنے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کھیلنا ہے یا نہیں؟ اس میں میری رائے کی کوئی اہمیت نہیں، پاکستان سے کرکٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بورڈ کرتا ہے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ ایک مشکل اور کٹھن ٹورنامنٹ ہے، ہر میچ میں بڑا اسکور آسان نہیں ہو گا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حوصلہ افزائی بہت زیادہ ہے اور ہم نے حالیہ انگلینڈ سیریز میں بہت کچھ سیکھا ہے ،ہم نے فیلڈنگ بیٹنگ اور بولنگ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں ہماری کارکردگی اچھی رہی ہے، پاکستان نے بہت اہم مرحلے میں 92 عالمی کپ جیت تھا اور ہم اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کیلئے بھی بہت زیادہ اعتماد رکھتے ہیں۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ امید ہے ورلڈ کپ میں پچز بیٹسمینوں کیلئے ساز گار ہوں گی اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…