جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک ماہ تک انگلینڈ میں قیام کیلئے برمنگھم پہنچ گئے

datetime 24  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک ماہ تک انگلینڈ میں قیام کیلئے برمنگھم پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹ مطابق انضمام الحق پاکستانی دستے کا حصہ نہیں ہوں گے اور ٹیم ہوٹل میں بھی قیام نہیں کریں گے، وہ برمنگھم میں رہائش اختیار کریں گے، ابتدائی پلان کے تحت انضمام الحق پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھ کر واپس آئیں گے تاہم اس میں توسیع ہوسکتی۔

انضمام الحق وارم اپ اور ورلڈکپ میچوں میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ قومی کرکٹرز کو اپنے تجربے سے مستفید بھی کریں گے۔قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں نیٹ پر بلے باز انضمام الحق سے ٹپس بھی لے سکیں گے، میگا ایونٹ کیلئے پلیئنگ الیون منتخب کرنے کا اختیار ٹیم کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا ہوگا، تاہم انضمام الحق سے وہ مشاورت کرسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…