پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

ایشیاء کپ میں بھارت کیخلاف میچ سعید اجمل کو کیا کہا تھا؟شاہد آفریدی نے بالاخربتا ہی دیا

datetime 17  مئی‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راونڈر شاہد خان آفریدی کے ایشیاء کپ 2014ء میں بھارت کیخلاف دو چھکے سب کو آج بھی ویسے ہی یاد ہیں جیسے کل کی بات ہو، سعید اجمل کے آوٹ ہونے پر ویرات کوہلی کا جشن منانا ہو یا پھر جنید خان کا ایک رن کر کے آفریدی کو سٹرائیکر اینڈ پر لے جانا، شائقین کرکٹ آج بھی وہ لمحات بھول نہیں سکے۔

شاہد خان آفریدی نے بھی اپنی اس اننگز کو فیورٹ اننگز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ایک ایسا ’راز‘ بھی بتایا ہے جو اس سے پہلے کسی کو معلوم نہیں تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ سعید اجمل جب گراونڈ میں آ رہے تھے تو میں نے ان سے کہا کہ ’سعید اجمل! ایک بات ہے بس، سویپ شاٹ مت مارنا۔اور اس نے پہلی ہی گیند پر سویپ شاٹ مار دی اور بولڈ ہو گیا۔‘ شاہد آفریدی نے کہا کہ جب اس نے سویپ ماری تو میں نے کہا کہ یہ بھی میرا بھائی ہے یار! کسی کی نہیں سنتا۔شاہد آفریدی نے کافی عرصے بعد دلچسپ میچ میں پیش آنے والی دلچسپ صورتحال سے متعلق بتایا ہے اور شائقین کرکٹ کی یادوں میں ایک اور اضافہ کر دیا مگر ایک بات تو طے ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ یہ میچ ساری زندگی نہیں بھول سکتے لیکن بھارتی شائقین کرکٹ چاہ کر بھی اسے بھلا نہیں سکتے۔  پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راونڈر شاہد خان آفریدی کے ایشیاء کپ 2014ء میں بھارت کیخلاف دو چھکے سب کو آج بھی ویسے ہی یاد ہیں جیسے کل کی بات ہو، سعید اجمل کے آوٹ ہونے پر ویرات کوہلی کا جشن منانا ہو یا پھر جنید خان کا ایک رن کر کے آفریدی کو سٹرائیکر اینڈ پر لے جانا، شائقین کرکٹ آج بھی وہ لمحات بھول نہیں سکے۔شاہد خان آفریدی نے بھی اپنی اس اننگز کو فیورٹ اننگز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ایک ایسا ’راز‘ بھی بتایا ہے جو اس سے پہلے کسی کو معلوم نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…