جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

آئی سی سی نے ورلڈکپ کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم مختص کر دی

datetime 17  مئی‬‮  2019 |

دبئی(این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم مختص کر دی ۔آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی ،دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم 2 ملین یعنی 20 لاکھ ڈالرز انعام وصول کرے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ورلڈ کپ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالرز جب کہ لیگ میچز جیتنے والی ٹیموں کو 40، 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔یاد رہے کہ 2015 کے ورلڈکپ میں بھی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالرز تھی تاہم اس وقت فاتح ٹیم کو آسٹریلیا کو 37 لاکھ 50 ہزار ڈالرز ، رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کو 17 لاکھ 50 ہزار ڈالرز دئیے گئے لیکن 2015 کے ورلڈکپ فارمیت کے تحت ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کی صورت میں فاتح ٹیم زیادہ سے زیادہ 40 لاکھ 20 ہزار ڈالرز انعامی رقم جیت سکتی تھی۔اس طرح موجودہ ورلڈکپ 2019کی فاتح ٹیم کی 2015 کی نسبت ڈھائی لاکھ ڈالرز زیادہ رقم ملے گی۔یاد رہے کہ آسٹریلیا سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز رکھتا ہے ، اس نے 1987، 1999، 2003، 2007، اور 2015 میں عالمی کپ جیتے۔2017 میں کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں فاتح ٹیم یعنی پاکستان کو 22 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…