پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بیٹسمینوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے والے خطرناک فاسٹ بولرز کی فہرست تیار،پاکستان کا صرف ایک باؤلر شامل

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بیٹسمینوں کے لیئے مشکلات پیدا کرنے والے خطرناک فاسٹ بولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اس لسٹ میں پاکستان کے حسن علی بھی شامل ہیں۔کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے میں اب کچھ ہی دن باقی ہیں، ایسے میں ان فاسٹ بولرزکی ایک فہرست تیار کی گئی ہے جو انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے میچز میں بیٹسمینوں کیلئے مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں،اس فہرست میں 5 فاسٹ بولرز کو جگہ ملی ہے جس میں پاکستان کے حسن علی بھی شامل ہیں، عالمی نمبر ایک بھارت

کے جسپریت بھمرا بھی اس میں موجود ہیں، انہیں آخری اوورز کا اسپیشلسٹ بولر قرار دیا جاتا ہے۔جنوبی افریقا کے نوجوان فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے اسپیڈ اور سوئنگ کی وجہ سے فہرست میں جگہ بنائی ہے، حسن علی نے 2017 میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں 13 وکٹیں حاصل کیں اورپلیئر آف دی ٹورنا منٹ قرار پائے۔مچل اسٹارک اور ٹرینٹ بولٹ 2015 ورلڈ کپ کے کامیاب ترین بولرز رہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ان فاسٹ بولرز کیلئے انگلینڈ اینڈ ویلز کی وکٹیں کڑا امتحان بھی ثابت ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…