ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ کپ سے قبل کرکٹرز کیلئے خصوصی الرٹ جاری

datetime 15  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ورلڈ کپ سے قبل کرکٹرز کیلئے خصوصی الرٹ جاری کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ کے موقع پر ایک بار پھر کرکٹرز کو میچ فکسنگ نقصانات سے یاددہانی کرا دی گئی ہے، اس کے ساتھ ان پر یہ بھی واضح

کردیاگیاکہ وہ اس حوالے سے پوری طرح چوکنا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے حال ہی میں سری لنکا کے تین آفیشلز کے خلاف کرپشن چارجز عائد کرنے کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ وہ کرپشن کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پہلے سابق پلیئر و کوچ نووان زوئیسا اور اویشکا گوناوردنے کو مختلف چارجز کا 14روز کے اندر جواب دینے کو کہا گیا اور ابھی 24گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ نیشنل ٹیم کے پرفارمنس اینالسٹ سنتھ جیاسندرا کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا، وہ بھی پہلے سے ہی کرپشن چارجز کی وجہ سے معطل ہیں، ان پر مختلف الزامات ہیں، ان میں وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو کو رشوت کی پیشکش بھی شامل ہے۔رواں برس فروری میں سری لنکا کے ورلڈ کپ فاتح پلیئر سنتھ جے سوریا پراینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی اور تفتیش کاروں سے تعاون نہ کرنے پر 2 برس کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ آئی سی سی کی جانب سے میگا ایونٹ میں شریک تمام پلیئرز پر واضح کردیا گیا ہے کہ وہ مشکوک افراد سے خبردار رہیں اور کسی بھی غلط سرگرمی کی فوری طور پر رپورٹ کریں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…