جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز فائنل میں جگہ بنا لی

datetime 15  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبلن(این این آئی )بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز فائنل میں جگہ بنا لی، فاتح ٹیم نے 248 رنز کا ہدف 48ویں اوور میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا، مشفق الرحیم نے 64 اور سومیا سرکار نے 54 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، مستفیض الرحمان نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ڈبلن میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے، شائی ہوپ اور کپتان جیسن ہولڈر کے سوا کالی آندھی کا کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، ہوپ 87 اور ہولڈر 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، سنیل ایمبرس 23، ڈیرن براوو 6، روسٹن چیس 19، جوناتھن کارٹر 3، فابین ایلن 7، ایشلے نرس 14 اور ریفر 7 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، شیلڈن کوٹریل 8 اور کیمر روچ 3 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، مستفیض الرحمان نے 4، مشرفی مرتضی نے 3 مہدی حسن میراز اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 47.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا، مشفق الرحیم نے 63 اور سومیا سرکار نے 54 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، محموداللہ 30 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، تمیم اقبال 21، شکیب الحسن 29 اور محمد متھن 43 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ایشلے نرس نے 3 کیمر روچ اور جیسن ہولڈر نے ایک، ایک وکٹ لی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…