پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بایولرمحمد عامر خطرناک بیماری میں مبتلا،ٹیم کو چھوڑ کر لندن میں اپنے اہلِ خانہ کے پاس چلے گئے

datetime 13  مئی‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے، جس کے باعث ان کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق محمد عامر پاکستان ٹیم کے ہمراہ اس وقت ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں انہیں پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا

لیکن دوسرے میچ میں انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ محمد عامر کو جو انفیکشن لاحق ہوا ہے وہ ممکنہ طور پر چکن پوکس ہے۔کرک انفو کے مطابق ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف ہونے والے ہونے والے تیسری ون ڈے میں بھی محمد عامر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ ٹیم کو چھوڑ کر لندن میں اپنے اہلِ خانہ کے پاس چلے گئے۔ابھی تک یہ بات بھی سامنے نہیں آئی کہ ان کی بیماری کو ختم ہونے میں مزید کتنا وقت لگے گا، تاہم کرکٹ تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ انہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرلیا جائے گا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد عامر کو اس وقت انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز سے بھی باہر نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ محمد عامر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈکپ کے عبوری اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا تھا جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ انگینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں ان کی کارکردگی ورلڈکپ کے حتمی اسکواڈ میں ان کی شمولیت سے مشروط ہوگی۔  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے، جس کے باعث ان کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق محمد عامر پاکستان ٹیم کے ہمراہ اس وقت ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں انہیں پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا لیکن دوسرے میچ میں انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا۔



کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…