جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

آئی سی سی نے لیام پلنکٹ کو ٹمپرنگ کے الزام سے بری کردیا

datetime 13  مئی‬‮  2019 |

دبئی(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کے فاسٹ بائولر لیام پلنکٹ کو پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں مبینہ ٹمپرنگ کے الزامات سے بری کردیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ آئی سی سی تصدیق کرتی ہے کہ میچ انتظامیہ کو لیام پلنکٹ کی

جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔بیان میں کہا گیا کہ میچ انتظامیہ کو گزشتہ میچ کے دوران ہر اوور کے بعد گیند کے جائزے سے کوئی ثبوت نہ ملنے پر الزامات کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں ۔آئی سی سی کے مطابق مطابق لیام پلنکٹ نے میچ کے بعد بال ٹمپرنگ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات پر معاملہ انتظامیہ کے سامنے اٹھایا تاہم دونوں امپائروں کرس گیفنے اور پال ریفل نے میچ ریفری رچی رچرڈسن سے مشاورت کے ساتھ مل کر معاملے کو یہی پر ختم کردیا۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل میزبان انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 میچوں کی ایک روزہ سیریز جاری ہے جہاں اب تک دو میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے پہلا میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا تھا۔دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم انگلینڈ نے میچ میں 12 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا میچ سائوتھمپٹن میں کھیلا گیا تھا جس کے بعد لیام پلنکٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے دکھایا گیا تھا۔لیام پلنکٹ نے ایک ایسے وقت میں فہیم اشرف کی وکٹ حاصل کی تھی جب پاکستان کو رنز بنانے کی رفتار میں مزید تیزی دکھانا تھی تاہم انہوں نے 49 ویں اوور میں وکٹ حاصل کی تھی۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 361 رنز بنائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…