جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سہ ملکی ون ڈے سیریز : ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 13  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبلن(این این آئی)سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں سنیل ایمبرس کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، کالی آندھی نے 328رنز کا ہدف 48ویں اوور میں 5وکٹوں پر حاصل کیا۔

کالی آندھی نے بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ملکی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے، سنیل ایمبرس نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور 148رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، بلبرائن کی سنچری، سٹرلنگ اور کیون اوبرائن کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، ایمبرس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ڈبلن میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں آئرش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں پر 327رنز بنائے، اینڈی بلبرائن نے 135رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، سٹرلنگ 77اور کیون اوبرائن 63رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، شینن گبرائل نے 2وکٹیں لیں، جواب میں کالی آندھی نے مطلوبہ ہدف 47.5اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا، سنیل ایمبرس نے ڈٹ کر آئرش بائولرز کا مقابلہ کیا اور 148رنز کی اننگز کھیل کر آئرلینڈ کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، شائی ہوپ 30، روسٹن چیس 46، کپتان جیسن ہولڈر 36 رنز بنا سکے، جوناتھن کارٹر نے 43ناقابل شکست رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلائی، بائیڈ رینکن نے 3وکٹیں لیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…