جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انگلینڈ سے شکست کے باوجود پاکستان ٹیم نے 15 سال پرانا ریکارڈ توڑدیا،فخرزمان نے بھی انگلینڈ کے خلاف 20 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا 

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساؤتھمپٹن (آن لائن)انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم ناکام ہوگئی لیکن قومی ٹیم نے اپنا 15 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جو اس سے قبل اس نے بھارت کے خلاف بنایا تھا۔ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں وکٹ نے بلے بازوں کو مدد دی جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کی جانب سے رنز کے انبار لگائے گئے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلش بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کی خوب خبر لی۔

پہلے جیسن رائے اور جونی بیئرسٹو نے شاندار شراکت سے ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کیا اس کے بعد جوز بٹلر کی دھواں دھار اننگز اور کپتان ایون مورگن کی ذمہ دارانہ بیٹنگ ٹیم کا ٹوٹل 3 وکٹوں کے نقصان پر 373 تک پہنچانے میں کامیاب ہوئی۔ جواب میں پاکستان نے محتاط طریقے سے اننگز کا آغاز کیا لیکن بعد میں فخر زمان کی ذمہ دارانہ سنچری جبکہ بابر اعظم اور آصف علی کی نصف سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم جیت کے بہت قریب پہنچ گئی۔میچ کے اختتامی لمحات میں کپتان سرفراز احمد ٹیم کو فتح نہ دلواسکے اور ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 361 رنز بناسکی۔انگلینڈ کے خلاف بنایا جانے والا 361 کا اسکور پاکستان کا ون ڈے کرکٹ میں دوسری اننگز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔اس سے قبل پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑا اسکور بھارت کے خلاف 2004 میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بنایا تھا جبکہ اس میچ میں بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔نیشنل اسٹیڈیم میں 13 مارچ 2004 کو کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 350 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم پاکستانی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بناسکی تھی۔ ٹیم کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے خلاف کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی جانب سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی میچ کے دوران ٹوٹ گیا۔اوپنر فخر زمان نے دوسری اننگز میں 106 گیندوں پر 138 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ دائیں ہاتھ کے جارحانہ مزاج بلے باز اعجاز احمد کے پاس تھا جنہوں نے 7 اپریل 1999 کو شارجہ کے مقام پر 137 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…