اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونیوالے دوسرے ون ڈے میں بال ٹمپرنگ، بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا،برطانوی باؤلرز رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساؤتھمپٹن (این این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلش باولر کی مبینہ بال ٹمپرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلش فاسٹ بولر لیام پلنکٹ کی مبینہ بال ٹمپرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی،

انگلش ٹیم نے پاکستان کو 12رنز سے شکست دی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیام پلنکٹ گیند کھرچکتے ہوئے نظر آرہے ہیں، میچ کے آخری اوور میں گیند بہت کھردری ہوچکی تھی۔چونتیس سالہ فاسٹ بولر لیام پلنکٹ نے اپنے 9اوورز میں 64رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھی، انہوں نے فہیم اشرف اور حارث سہیل کو آؤٹ کیا، پلنکٹ نے 49ویں اور میں صرف 8رنز دئیے تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انگلش بولر کی ویڈیوز سے آگاہ ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ اس معاملے پر آئی سی سی میچ آفیشلز کی جانب سے ایکشن لئے جانے کی منتظر ہے۔کرکٹ قوانین کے مطابق میچ آفیشلز 48 گھنٹوں کے اندر معاملے کو رپورٹ کرسکتے ہیں جبکہ پی سی بی کا سی ای او بھی معاملے کو 96 گھنٹے کے اندر رپورٹ کرسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی آفیشلز نے اب تک معاملہ رپورٹ نہیں کیا ہے جبکہ آئی سی سی کے سی ای او کو بھی 7 دن کے اندر اندر خود معاملہ رپورٹ کا اختیار ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلوی ٹیم کے تین کھلاڑی بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے، تینوں کھلاڑیوں پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو سزا پوری ہونے کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلش باولر کی مبینہ بال ٹمپرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…