اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ بیچ ریسلنگ فائنل پاکستانی پہلوان کے مخالف کو غلط پوائنٹس دیکر جتوا دیا گیا

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریو ڈی جنیرو(این این آئی)برازیل میں منعقدہ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں پاکستان کے انعام بٹ کو شکست ہوگئی تاہم وہ سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔فائنل مقابلے میں انعام بٹ کا مقابلہ جارجیا کے ریسلر دیتو مرساگشیو سے ہوا جنہوں نے پاکستانی ریسلر کو دو صفر سے ہرایا۔

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں انعام بٹ نے سلور میڈل حاصل کرتے ہوئے ورلڈ بیچ گیمز کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا جو رواں سال اکتوبر میں امریکا کے شہر سین ڈیاگو میں شیڈول ہے۔انعام بٹ نے ریفری کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو یقینی گولڈ میڈل سے محروم کردیا گیا اور ریفری کا فیصلہ میرے خلاف گیا جس کی وجہ سے پوائنٹ میرے خلاف گیا، عالمی تنظیم سے ریفری کے فیصلے کی شکایت کردی ہے۔انعام بٹ نے کہا کہ ایک روز پہلے جس تکنیک کی اجازت دی تھی وہی آزمائی تاہم پھر بھی فیصلہ میرے خلاف گیا، اللہ کا شکر ہے کہ پھر بھی سلور میڈل جیتا اور ورلڈ بیچ گیمز کے لیے کوالیفائی کیا۔انعام بٹ نے کہا کہ ورلڈ بیچ گیمز میں جگہ بنانے والا واحد پاکستانی ہوں، پوری قوم کا شکریہ کہ انہوں نے میرے لیے دعائیں کیں، یہ میڈل میری طرف سے قوم کیلئے تحفہ ہے، پنجاب اسپورٹس بورڈ کا بھی شکریہ کہ انہوں نے میری بہت مدد کی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…