زیورخ(این این آئی)زیورخ کلاسک اوپن گالف ٹورنامنٹ (کل)25 اپریل سے سوئٹزرلینڈ کے مشہور شہر زیورخ میں شروع ہوگا جس میں دنیائے گالف کے نامور کالفرز ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ پی جی اے گالف ایونٹ میں امریکا کے نامور گالفر بلی ہرشل اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ایونٹ انتظامیہ کے
مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کے لئے 73 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لئے کھلاڑیوں نے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ایونٹ میں کانٹے دار مقابلے ہونگے اور شائقین گالف کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔