ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایم ڈی وسیم خان کو 5 لاکھ روپے مالیت کا کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کیلئے بورڈ آف گورنرز سے منظوری حاصل کیے جانے کا امکان

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان کو 5 لاکھ روپے مالیت کا کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کیلئے بورڈ آف گورنرز سے منظوری حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق کوئٹہ کی میٹنگ میں اگر بورڈ آف گورنرز نے منظوری دیدی تو وسیم خان کو بزنس اخراجات کے لئے پی سی بی کی جانب سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا کریڈٹ کارڈ جاری کیا جائیگا۔دستاویز کے مطابق بینک نے

کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کے لئے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کی شرط کو لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ پی سی بی کراچی آفس کے لئے ایک اور بینک میں اکاؤنٹ کھولا جارہا ہے۔اس سے قبل پی سی بی ہیڈ کوارٹر اور کراچی آفس کے بینک اکاونٹ الگ الگ بینکوں میں تھے جس کی وجہ مشکلات پیش آرہی تھی اور نیا اکاونٹ کھولنے کے لئے بھی بورڈ آف گورنرز سے اجازت درکار ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں اصلاحات آنے اور ترامیم مکمل ہونے کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ پی سی بی بورڈ آف گورنرزمیں ڈپارٹمنٹس کی نمائندگی ختم ہوجائے گی۔اسد علی خان کی سربراہی میں پی سی بی ٹاسک ٹیم نئے آئین کی تیاری پر کام کررہی ہے اور اس آئین میں صوبائی ٹیموں کو فرسٹ کلاس سسٹم میں لانے کیلئے آئینی کور دیا جائے گا۔نئے آئین کا مسودہ منظور ہونے کیلئے وزارت قانون کے توسط سے بورڈ کے سرپرست اعلی اور وزیر اعظم عمران خان کے پاس جائے گا۔پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کی ٹاسک فورس اور آئین کی ترامیم کرنے والی ٹاسک فورس اپنی اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق نئے آئین میں فرسٹ کلاس کرکٹ سے ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں کا خاتمہ ہوجائیگا جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ صوبائی ٹیموں(ریجن)کی بنیاد پر ہوگی اور ڈپارٹمنٹ کی ٹیموں کی بندش کے بعد بورڈ آف گورنرز سے ڈپارٹمنٹس کی نمائندگی ختم ہوجائیگی۔اس وقت بورڈ آف گورنرز میں واپڈا، حبیب بینک، سوئی سدرن گیس، کے آرا ایل کے نمائندے موجود ہیں، نئے آئین کے تحت بورڈ آف گورنرز میں مستقبل میں ان چھ ریجن کے نمائندے ہوں گے جو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ، ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ڈھانچے کو وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق پرکشش بنانے کے لئے دن رات کام کررہا ہے جس کے تحت 6 ریجن کو آئینی کور دیا جائے گا۔ اس خاکے کے قانونی نقائص دور کرکے اس پر اکتوبر میں عمل کیا جائے گا ،آئین میں ترمیم کرکے ریجنل ٹیموں کے لئے نیا فنانشل ماڈل تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…