ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

میجر جنرل آصف غفور کی عثمان خواجہ کو مبارکباد کی ایک اور ٹوئٹ ، شائقین کرکٹ کے دلچسپ تبصرے

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(اے این این ) ترجمان پاک فوج نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکائونٹ سے آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھارتی شکست اور عثمان خواجہ کی شاندار پرفارمنس پر جہاں شائقین کرکٹ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بجائے ذاتی اکاؤنٹ کو استعمال کیا جس پر وہ پہلے بھی آسٹریلوی ٹیم اور کھلاڑیوں کی بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر تعریف کرچکے ہیں۔عثمان خواجہ نے بھارت کے خلاف پانچویں ون ڈے میں 106 گیندوں پر 100 رنز بنائے اور سیریز میں 2 سنچریوں کے ساتھ مجموعی طور پر 383 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کارکردگی پر انہیں میچ اور سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میجر جنرل آصف غفور نے عثمان خواجہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے میچ ان کے اسٹرائیک ریٹ کی تعریف کی اور ‘اسٹرائیک’ کو انگریزی کے بڑے حروف تہجی میں لکھا۔انہوں نے کہا کہ آپ کو دوبارہ بہت بہت مبارک ہو، آپ کے زبردست 100 رنز اور مسلسل تین میچز میں شاندار کارکردگی ون ڈے سیریز میں کامیابی کی وجہ بنی۔اس سے قبل میجر جنرل آصف غفور نے آسٹریلیا کی کامیابی پر 11 مارچ کو بھی ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے عثمان خواجہ کی تعریف کی۔میجر جنرل آصف غفور کی ٹوئٹ کے بعد شائقین کے تبصروں کا سیلاب امنڈ آیا ہے جس میں وہ آسٹریلوی ٹیم اور خاص طور پر عثمان خواجہ کی تعریفوں کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم پر طنز بھی کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…