کیلیفورنیا (این این آئی)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 23سالہ اولمپکس میڈل یافتہ خاتون سائیکلسٹ کیلی کیٹلن کا دماغ ریسرچ سینٹر کو دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی کیٹلن نے گذشتہ ہفتے خود کشی کر لی تھی جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے کیلی کا دماغ امریکی ریسرچ سینٹر کو دینے کا فیصلہ کیاتھا۔کیلی کے اہل خانہ کے مطابق گذشتہ سال دسمبر میں کیلی کے سر پر چوٹ لگی تھی جس کے بعد وہ پریشان رہنے لگی۔
اور شاید اسی وجہ سے اس نے یہ تلخ اور مشکل قدم اٹھایا۔واضح رہے کہ کیلی کیٹلن کا شمار معروف نوجوان سائیکلسٹس میں ہوتا ہے جو 2015کے ریو اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرچکی ہیں جبکہ تین سال لگاتار اولمپکس ٹیم میں شمولیت کا اعزاز بھی اپنے نام کراچکی ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی اسٹینفورڈیونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھیں اور یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہی انہوں نے خودکشی کی تھی۔