جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

عثمان خواجہ نے ’’گھر میں گھس کر‘‘ بھارتی باؤلرز کی درگت بناڈالی، بھارت کے خلاف بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے، میجر جنرل آصف غفور نے بھی کرکٹر کو پیغام جاری کر دیا

datetime 13  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) پاکستانی نڑاد آسٹریلیوی بلے باز عثمان خواجہ نے ’’گھر میں گھس کر‘‘ مار مار کر بھارتی باؤلرز کا برا حال کردیا۔فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ سٹیڈیم، نئی دہلی میں کھیلے گئے آخری و ن ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور کپتان ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے اپنی ٹیم کو 76رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد فنچ27رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عثمان خواجہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز میں اپنی دوسری سنچری مکمل کی

جس کے ساتھ ہی وہ بھارت کے خلاف اس کے ہوم گراؤنڈز میں ایک سیریز کے دوران دو سنچریاں سکور کرنے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ،32سالہ عثمان خواجہ بھارت کے خلاف بھارت میں 5میچز کی سیریز میں زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے بازبھی بن گئے ہیں ، انہوں نے سیریز میں76.60کی اوسط سے383رنز سکور کیے جن میں2سنچریاں اور2نصف سنچریاں شامل تھیں، اس سے قبل سابق جنوبی افریقی بلے بازاے بی ڈیویلیئرز نے2015ء4 میں کھیلی گئی سیریز میں358 رنز سکور کیے تھے،1983ء4 میں ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج نے 353رنز سکور کیے تھے،2009ء میں سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان نے بھی353رنز سکور کیے تھے۔دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتیوں کی درگت بنانے والے پاکستانی نڑاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی تحسین کی ہے۔اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ’ عثمان خواجہ ایک بار پھر آپ بہت اچھا کھیلے، بہترین سٹرائیک ریٹ کے ساتھ بنائی گئی آپ کی سنچری کی وجہ سے میچ کا پانسہ پلٹا‘۔ میجر جنرل آصف غفور نے عثمان خواجہ کو مخاطب کرکے کہا کہ گزشتہ تینوں ایک روزہ میچز میں آپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث آسٹریلین ٹیم کو سیریز جیتنے میں مدد ملی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے شاندار پرفارمنس دینے والے عثمان خواجہ کی تحسین کی تھی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…