ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وہاب ریاض کا نام ٹیم کے اعلان سے چند گھنٹے قبل نکال کر محمد حسنین کو شامل کرنے کا انکشاف

datetime 13  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا نام ٹیم کے اعلان سے چند گھنٹے قبل نکال کر 18 سال کے دائیں ہاتھ کے تیز بولر محمد حسنین کو شامل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق 33 سال کے وہاب ریاض کا نام ٹیم کے اعلان سے چند گھنٹے قبل نکال کر 18 سال کے دائیں ہاتھ کے تیز بولر محمد حسنین کو شامل کرنے کے سبب باہر کیا گیا،

کوئٹہ گلیڈی ائیڑ کے لیے پاکستان سوپر لیگ 2019 میں حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے محمد حسنین کو اپنی تیز رفتار بولنگ کے سبب خاص توجہ ملی۔طلاعات کے مطابق کوچ مکی آرتھر نوجوان فاسٹ بولر کو ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں نہیں تھے تاہم پی سی بی سے اپنی بیشتر باتیں منوانے والے آرتھر کو اس حوالے سے پیچھے ہٹنا پڑا۔کوچ مکی آتھر ورلڈ کپ اسکواڈ میں 5 فاسٹ بولرز شامل کرنے کے حق میں ہیں اور اس اعتبار سے آسٹریلیا سیریز میں وہ جنید خان اور وہاب ریاض کی کارکردگی کا بغور جائزہ لینا چاہتے تھے، متعدد بار فٹنس مسائل کا شکار رہنے والے جنید خان سے مکی آرتھر زیادہ خوش نہیں ہیں اور ان کا خیال ہے کہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر اپنی فٹنس کے حوالے سے مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی سے باتیں چھپاتے ہیں۔دوسری جانب عثمان خان شنواری کے بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات بہت معدوم ہیں، اطلاعات ہیں کہ ا?سڑیلیا کے خلاف سیریز میں روانگی سے قبل یا پھر دوران سیریز وہاب ریاض کو بلانے کی بھی تجویز زیر غور ہے البتہ اس کا انحصار حالات پر منحصر ہے کہ ٹیم کی کارکردگی کیسی رہتی ہے۔79 ون ڈے میچوں میں 34.34 کی اوسط سے 102 وکٹ حاصل کرنے والے وہاب ریاض 2011 اور2015 کے ورلڈکپ کھیل چکے ہیں تاہم پاکستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ا?خری بار بائیں ہاتھ کے تیز بولر نے 4 جون 2017ء کو برمنگھم میں بھارت کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…