جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

محدوداورز کی کرکٹ میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ، آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق محدود آور کی کرکٹ میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیم 135 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو حالیہ 3 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر کے تین پوائنٹس حاصل کیے جس کے بعد اس نے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔انگلینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، آسٹریلیا 120 پوائنٹس کے ساتھ

چوتھی اور جنوبی افریقا 118 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں بھی پاکستان کا قبضہ برقرار ہے، 885 پوائنٹس کے ساتھ بابر اعظم پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسری اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔بہترین 10 بولرز میں افغانستان کے راشد خان 780 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، پاکستان کے شاداب خان 720 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تین پوائنٹس حاصل کر کے 709 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…