کراچی ( آن لائن ) کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ریٹائر منٹ کی خبروں کی تردیدکردی۔ایک انٹر ویو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے گراؤنڈ کا چکر اس لیے لگایا کہ وہ نیشنل سٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ سے مل سکیں ،
چھٹی کا دن نہ ہونے کے باوجود لوگ جس طرح سٹیڈیم آرہے ہیں اس سے پتہ لگ رہا ہے کہ ہمارے لوگ کرکٹ سے کتنی محبت کرتے ہیں ، ان کا مزید کہنا تھا نکولس پوران اور سٹیوسمتھ کے نہ آنے کے باعث ملتان سلطانز کا کمبی نیشن متاثر ہوا جس کے باعث ہم اس سال زیادہ اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے تین مہینے کوئی مصروفیت نہیں ہے اور وہ اپنی فٹنس پر کام کریں گے۔شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 ء4 4 کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھرمیں بوم بوم کے نام سے مشہور آفریدی نے کرکٹ کی دنیا میں قدم 1996 ء4 4 میں رکھا اور چھاگئے۔آفریدی نے 27 ٹیسٹ میں 5 سنچریز اور8 نصف سنچریوں کی مدد سے 1716 رنز بنائے جب کہ ان کا بہترین سکور156 رنزرہا۔ آفریدی سری لنکا کے خلاف 37 بالزپرتیزترین سنچری کا ریکارڈ بنا کردنیا بھرمیں مشہور ہوگئے۔ان کا ریکارڈ پہلے نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور پھر جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے توڑ کر اپنے نام کرلیا۔ 398 ون ڈے میچز میں شاہد آفریدی نے 8064 رنزسکور کئے جس میں 6 سنچریاں اور39 نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ 99 ٹی ٹونٹی میچوں میں آفریدی نے 1415 رنز4 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے۔ شاہد خان آفریدی کو ٹی 20 میں سب سے زیادہ 98وکٹیں لینے کا ریکارڈ حاصل ہے۔