ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل کے بعد دو غیرملکی کرکٹ ٹیموں کا پاکستان آنے کا اعلان 

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک اور بڑی خبر سامنے آگئی، دو غیر ملکی ٹیموں نے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) اور حکومت کے اقدامات سے بین الاقوامی کرکٹ کی بہاریں پاکستان میں لوٹنے لگیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کھیلنے والے تقریبا تمام ہی غیر ملکی کھلاڑی کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ایکشن دکھا رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کاکہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایسوسی ایٹ کی ممبر مالدیپ کی کرکٹ ٹیم 10 روزہ دورے پر 19 مارچ

کو پاکستان پہنچے گی۔ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کراچی میں چار میچز کھیلے گی جبکہ مالدیپ کی ٹیم اکیڈمی اور جونیئر ٹیموں کیخلاف میچزکھیلے گی۔دوسری جانب یہ بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ سویڈن کی کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔سابق پاکستانی کرکٹر آصف خان مالدیپ کی ٹیم کے کوچ ہیں، دورہ پاکستان میں وہ بھی اپنی ٹیم کے ساتھ آئیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے سیزن فور کے پانچویں مرحلے کا آغاز کراچی میں شروع ہوگیا جس کے تحت فرنچائزز ٹیمیں ٹرافی حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلے کریں گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…