جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ ،بھارت نے کرکٹ پچ کو سیاسی اکھاڑہ بنا دیا،حیرت انگیز اعلان

datetime 10  مارچ‬‮  2019 |

نئی دہلی(آن لائن)بھارت نے کرکٹ پچ کو سیاسی اکھاڑہ بنا دیا، ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کھیلنے کا فیصلہ بھارتی سیاستدان کریں گے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تنا بدستور قائم ہے اور اسی کی وجہ سے ورلڈ کپ میں 16 جون کو روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے پر بھی غیریقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ پلوامہ واقعے کے بعد ہی بھارت میں گرین شرٹس سے میگا ایونٹ کے اہم مقابلے کے بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آیا

جس میں ہربھجن سنگھ جیسے سابق کرکٹرز بھی شامل تھے۔بی سی سی آئی کی جانب سے پاکستان کے بائیکاٹ کا معاملہ آئی سی سی کے پلیٹ فورم پر بھی اٹھانے کا اعلان ہوا تاہم اس میں دم نہ ہونے کی وجہ سے یوٹرن لے لیا گیا، اب اس میچ کے بارے میں فیصلے کیلئے گیند حکومت کے کورٹ میں پھینک دی گئی ہے۔بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے چیئرمین ونود رائے کی جانب سے پہلے ہی واضح کردیا گیا ہے کہ وہ عوام کی رائے کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ جیسا چاہئیں گے ویسا ہی ہوگا، حکومت کو فیصلہ کرنا ہے ،جیسا وہ کہے گی ہم ویسا ہی کریں گے۔معروف بھارتی صحافی شردا اگرا نے کہاکہ اس معاملے میں آئی سی سی کی جانب سے مداخلت کا کوئی امکان نہیں ہے اور ان کے خیال میں بھارتی بورڈ بھی کھیلنے سے انکار نہیں کرے گا۔دوسری جانب جاوید میانداد سے تاریخی چھکا کھانے والے سابق فاسٹ بالر چیتن شرما نے کہاکہ میرے لیے ملک سب سے اہم ہے، 2 پوائنٹس سے دستبردار ہوجانا چاہیے، جب ان سے سوال ہوا کہ سیمی فائنل یا فائنل میں پاکستان سے مقابلہ ہونے کیا کرنا چاہیئے ؟، اس پر انھوں نے کہا کہ ملک کیلئے ورلڈ کپ کو بھی قربان کردینا چاہیے۔ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے سربراہ ونود رائے کی ہدایت پر پاکستان پر پابندی لگانے کے حوالے سے بھیجی گئی ای میل کو پہلے ہی آئی سی سی مسترد کرچکی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہم بدستور پاکستان کرکٹ پر انٹرنیشنل پابندی کے خواہاں ہیں، ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ابھی اس میں کچھ وقت باقی ہے، ویسے ہم نے اپنے پلیئرز کی سکیورٹی پر خدشات ظاہر کیے جنھیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا)کی وارننگ کے حوالے سے ونود رائے نے کہاکہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر سے اس بارے میں تفصیلی بات ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…