منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی

datetime 24  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ان کی شمولیت کے موقع پر نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ اور صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے انہیں پارٹی مفلر پہنایا اور پارٹی میں آمد کا خیرمقدم کیا۔نذیر احمد ایڈووکیٹ جون 2023 سے بطور اسپیکر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، تاہم اب انہوں نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت چھوڑ کر پیپلز پارٹی کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب، گزشتہ سال اگست میں بھی پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکریٹری ساجد قریشی نے اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ دھرنوں، احتجاجی سیاست اور منفی بیانیے سے مایوس ہو چکے ہیں اور ایسی سیاسی جماعت کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتے جو ان کے بقول ریاستی مفادات کے برخلاف ہو۔

ساجد قریشی نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مثبت اور قومی مفاد پر مبنی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ پارٹی میں ان کی خدمات کو سراہا جائے گا اور انہیں مناسب مقام دیا جائے گا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…