منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس ملیں گی

datetime 24  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔

یہ اقدام توانائی کے بہتر استعمال اور ماحول دوست پالیسیوں کے تحت کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے تیل کی درآمدات میں کمی آئے گی اور ساتھ ہی ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے استحکام کو بھی تقویت ملے گی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نیشنل ای وی پالیسی کے تحت دی جانے والی سبسڈی، خصوصاً کم آمدنی والے افراد اور سرکاری ملازمین کے لیے، مکمل شفافیت کے ساتھ فراہم کی جائے اور اس پروگرام پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اب تک الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے لیے 72 جبکہ الیکٹرک کاروں کے لیے 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ آئندہ پانچ برسوں میں ملک کی 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک نظام پر منتقل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، جس سے ہر سال تقریباً 4.5 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت متوقع ہے۔

مزید یہ کہ ملک بھر میں چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے اب تک 123 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔وزیراعظم کے توانائی بچت منصوبے کے تحت اسلام آباد کیپٹل پولیس میں پہلے ہی 15 ایکو اسمارٹ الیکٹرک گاڑیاں شامل کی جا چکی ہیں، جو مکمل طور پر بیٹری پر چلتی ہیں اور ایندھن کی کھپت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ اس اجلاس میں وفاقی وزراء مصدق ملک، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ اور اویس لغاری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…