ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کا معاملہ،ملزمہ کے دوران تفتیش ہولناک انکشافات

datetime 25  اپریل‬‮  2026 |

لاہور ( این این آئی) لاہور کے علاقے اچھرہ میں سفاک ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،

ملزمہ ردا سے جاری تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ملزمہ ردا نے دوران تفتیش انکشافات کیا کہ بچوں سے کھیلتے ہوئے باری باری قتل کیا،پہلے ڈیڑھ سالہ بچی کو بیڈ پرقتل کیا،پھربیٹے کو کمرے میں لے جا کر اسکی شہر رگ کاٹ دی،سب سے آخر میں بڑی بیٹی کو قتل کیا،ملزمہ نے تہرے قتل کے بعد کپڑے تبدیل کیے اورگھرکو تالالگاکرباہرچلی گئی،جائے وقوعہ سے دو چھریاں صوفہ کے پاس سے ملیں،ایک چھری دھو کر کچن میں رکھی گئی۔ملزمہ نے دوران تفتیش اپنے شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بتایا کہ اسکا شوہر اسے غیرمردوں سے فون پر بات کرنے اور پیسے مانگنے پر مجبور کرتا تھا، شوہر کا رویہ پسند نہیں تھا اور وہ اس کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی تھی۔

ردا نے یہ بھی انکشاف کیاکہ اس نے اپنے شوہر کے کہنے پر ایک پیر سے بھی رابطہ کیا تھا جبکہ شہر یار نامی شخص سے رابطے کا بھی اس کے شوہر کو علم تھا۔ملزمہ کے مطابق طلاق کے بعد بچوں کو سنبھالنے والا کوئی نہیں تھا اور اس کے میکے والوں نے بھی بچوں کو رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کے شہر یار سے746 فون کالز کاریکارڈ ملا ہے،کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی،سی سی ڈی ماڈل کیس کی مزید تحقیقات کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…