منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق

datetime 25  اپریل‬‮  2026 |

دریاخان(این این آئی)تھانہ بہل کی بستی چانڈیہ میں رقبہ کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا میں فائرنگ سے تین سگے بھائیوں اور دو کزنوں سمیت 5افراد قتل ، 3افراد شدید زخمی ہو گئے ،

ہولناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاور آئی جی پنجاب نے آر پی او سے رپورٹ طلب کر کے ڈی پی او کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بہل کی بستی چانڈیہ میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا میں فائرنگ کر کے تین سگے بھائیوں اور دو کزنوں 5افراد کو قتل اور 3 افراد کو شدید زخمی کر دیا گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے تھانہ ہہل پولیس مقتولین کی نعشوں کا پوسٹمارٹم کرواتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

اس ہولناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم نے آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان سے رپورٹ طلب کر کے ڈی پی او بھکر کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دے دیا جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایس ڈی پی او کو تمام شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی اور متاثرین کو فراہمی انصاف کا حکم دیا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…